علامہ سید ہاشم الحیدری، جو کہ عراق کے انقلابی علماء میں سے ہیں، اس خطاب میں جو کہ عاشوراء کی مناسبت سے بیان کیا ہے، امام حسینؑ کی تحریک کی ایک اہم خصوصیت کی طرف اشارہ... Show More >>علامہ سید ہاشم الحیدری، جو کہ عراق کے انقلابی علماء میں سے ہیں، اس خطاب میں جو کہ عاشوراء کی مناسبت سے بیان کیا ہے، امام حسینؑ کی تحریک کی ایک اہم خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ امام حسینؑ کا انقلاب اپنے اہداف و مقاصداور راہ و روش کے اعتبار سے ایک خالصاً الٰہی انقلاب تھا۔ امام حسین علیہ السلام کا راستہ یزید کی راہ سے مکمل جدا اور مختلف تھا لہٰذا ہر زمانے میں جو بھی الٰہی تحریک اٹھے ضروری ہے کہ وہ اپنی روش کے اعتبار سے حسینی ہو؛ یعنی کوئی ایسا اقدام نہ اٹھائے جس سے لشکر باطل خوش ہو۔ یا کوئی ایسا کام نہ کرے جسے لشکر ابلیس کی تائید حاصل ہو صرف اسی صورت میں وہ تحریک محفوظ رہ سکتی ہے۔
امام حسین علیہ السلام کی خالص الہی تحریک کے خدو خال کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا میں رونما ہونے والے دیگر انقلابی تحریکوں میں کونسی خصوصیات کا حامل ہونا چاہئے؟
علامہ سید ہاشم الحیدری کے بیانات پر مشتمل اس ویڈیو میں مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔
#عراق #انقلابی #عاشوراء #نہضت #امام #حسین #خصوصیت #انقلاب #اہداف #مقاصد #روش #یزید #جدا #تحریک #حسینی #باطل #لشکر #ابلیس Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment